ابنا: الشرق الاوسط اخبار کے مطابق آل خلیفہ کی وزارت قانون نے شیعہ مسلمانوں کی علماء کونسل کو منحل کرنے اور اسکے اموال ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ علماء کونسل دوہزارچار میں قائم ہوئي تھی۔ یہ کونسل حقیقی اسلام کی ترویج اور قرآنی معارف کو عام کرنے کےلئے قائم کی گئي تھی۔ادھر اطلاعات ہیں کہ ملت بحرین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بحرین میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو دی گئي دھمکیوں کی مذمت کی ہے ۔ بحرین میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے آیت اللہ حسین النجاتی کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئي ہے۔ آل خلیفہ کی آیت اللہ نجاتی اور ان کے اھل خانہ کی شہریت سلب کرلی ہے۔ واضح رہے آیت اللہ سیستانی عراق کے بزرگ مرجع تقلید ہیں۔واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464407
آل خلیفہ کی وزارت قانون نے بحرین علماء کونسل کو منحل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔